رنویر سنگھ کی مقبولیت سے گھبرا کر سلمان خان نےفلم دبنگ 3کی ریلیز تاریخ آگے بڑھائی

نئی دہلی: فلم پدماوت میں رنویر سنگھ کے علاؤالدین والے کردار کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا اس رول کےلئے ایکٹر رنویر سنگھ کی خوب مدح سرائی کی گئی تھی ۔
یہاں تک کہ رنویر کے علاؤالدین والے کردار سے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان بھی کافی متاثر ہوئے تھے۔ اب یہ خبر گردش کررہی ہے کہ رنویر سنگھ کی منجھی ہوئی اداکاری اور ان کے پرستاروں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ دیکھ کر سلمان خان بھی گھبرا گئے ہیں ۔
در اصل رواں سال 28دسمبر کو رنویر سنگھ کی فلم سمبا ریلیز ہو رہی ہے جس کو بالی ووڈ کے مشہور ایکشن ڈایریکٹر کے نام سے پہچان بنانے والے روہت شیٹی پروڈیوس کر رہے ہیں ۔
وہیں سلمان خان کی فلم دبنگ 3بھی اسی سال کے اواخرمیں ہی ریلز ہونے والی تھی لیکن اب خبر ہے کہ سلما ن خان نے اپنی فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ میں توسیع دی ہے۔
خبروں کے مطابق سلمان نہیں چاہتے کی باکس آفس پر سمبا اور دبنگ 3ایک ساتھ ٹکرائیں جس سے دونوں فلموں کی آمدن میں کمی واقع ہو۔ اگرچہ دبنگ 3کی ریلیز تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی تھی۔ لیکن سلمان خان اور ارباز خان سال کے آحر تک ہی دبنگ 3کو ریلیز کرنے والے تھے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is salman khan shying away from box office clash with ranveer singh in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply