عباس مستان کی ”ریس 3میں سیف نہیں سلمان خان نظر آسکتے ہیں

ممبئی:بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان سوپر ہٹ فلم ”ریس“کے تیسرے باب میں کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار عباس مستان اپنی سوپر ہٹ فلم ریس کا تیسرا باب بنانا چاہتے ہیں۔
ریس اور ریس 2 میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ایسی خبریں ہیں کہ ریس کے تیسرے حصے میں عباس مستان سلمان خان کو مرکزی کردار میں لینا چاہتے ہیں۔
اس کے لئے عباس مستان ،سلمان کے رابطے میں ہیں اور ان سے بات چیت جاری ہے۔سلمان نے ابھی تک اس پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔وہ ان دنوں کبیرخان کی فلم ”ٹیوب لائٹ“کی شوٹنگ کررہے ہیں۔
اس فلم سے فرصت ملتے ہی سلمان اگلی فلم کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ سے فرصت پاتے ہی وہ اس فلم کی اسکرپٹ پڑھنے والے ہیں اور اگر سلمان کو اسکرپٹ پسند آجاتی ہے تو ریس 3 کی اسٹار کاسٹ زبردست ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is salman khan replacing saif ali khan in race 3 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply