نواز الدین راکیش روشن کی فلم ’کرش 4‘میں ریتک روشن کے ساتھ نظر آسکتے ہیں

ممبئی:ریتک روشن کی کرش 3-کی زبردست کامیابی کے بعد فلم شوقینوں کو اب اس کی اگلی قسط کرش 4کا بیتابی سے انتظار ہے۔فلم ساز راکیش روشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی کرش 4-کی شوتنگ شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔
توقع ہے کہ بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کےلئے مشہور نوازالدین صدیقی کرش4میں ویلین کے کردار میں نظر آسکتے ہیں ۔ایسی خبریں ہیں کہ نوازالدین صدیقی کو فلم کرش 4 میں ویلین کے رول کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔حالانکہ ایسا بھی سننے میں آرہا ہے کہ اس بار فلم سازوں کی جانب سے کچھ نیا ٹوسٹ لانے کی پوری تیاری کرلی گئی ہے۔
جس کےلئے کرش کے نئے دشمن کو نئے طریقوں سے ذہنی اور جسمانی طورپر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔اس کےلئے نواز سے اچھا کوئی انتخاب ہوبھی نہیں سکتا،جو اپنی خاص اداکاری سے ایسے عجیب و غریب کردار میں بھی ایک نئی جان ڈالنے میں ماہر ہیں۔اس سے پہلے بھی فلم ’کک‘میں ادا کئے گئے ویلین کے رول کےلئے نوازالدین کی بہت تعریف کی گئی تھی ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is it going to be hrithik roshan vs nawazuddin siddiqui in krrish 4 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply