کپل شرما کو ٹکر دینے کے لئے سنیل گرور اور شلپا شنڈے ایک ساتھ نظرآسکتے ہیں

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے دو پسندیدہ فنکار ا معروف مزاحیہ اداکارسنیل گروور اوربگ باس سیز ن 11کی خطاب جیتنے والی شلپا شنڈے ایک زبردست پلان بنا رہے ہیں۔
بگ باس کا خطاب جیتنے کے بعد جہاں ایک جانب شلپا شنڈے کسی ایسے شو کی تلاش میں ہیں جہاں پر کردار نہیں نام سے انہیں پہچان ملے وہیں سنیل گرور کپل شرما سے الگ ہونے کے بعد دوبارہ واپسی کے لئےپروجکٹ کی تلاش میں ہیں۔
اور اس کے آثار اس وقت خاصے نمایاں ہو گئے جب اس بات کا علم ہوا کہ شو’ ڈرامہ کمپنی ‘ کی کریٹیو پرڈیوسر پرتی سیموس ان دونوں کے ساتھ ایک نئے کامیڈی شو کی تیاری میں ہیں۔
پریتی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ان دنوں کی تصویر شیئر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کپل شرما کو ٹکر دینے کے لئے ایک بار پھر سے نئی کامیڈی ٹیم تیار ہو سکتی ہے ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Is bigg boss 11 winner shilpa shinde teaming up with sunil grover for a new show in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply