ارجن کپور کوارباز خان کی سابقہ بیوی ملائکہ سے دوستی کے باعث بالی ووڈ میں کام نہیں مل رہا

نئی دہلی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ملائکہ اروڑا کی اداکار ارجن کپور سے بڑھتی نزدیکیوں کے باعث یہ کہا جا رہا ہے کہ ارجن کپور کو سلمان خان سے دشمنی جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے کہ سلما ن خان سمجھتے ہیں کہ ارباز اور ملائکہ میں طلاق کا باعث ارجن کپور ہی ہیں۔
جس کے باعث سلمان خان نے ارجن کپور سے دوری اختیار کرنی شروع کر دی ہے۔ اور زیادہ تر پروگرام میں وہ ان سے دور ۔ دور ہی دیکھے گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق بالی ووڈ کے زیادہ تر فلم ساز پروڈیوسر اور ڈائریکٹر دبنگ سلمان خان سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے اس لئے وہ ارجن کپور کو کام دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔
دریں اثنا معلوم ہواہے کہ ارجن کپور سلمان خان سے پھر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انگریزی ویب سائٹ دکن کرونیکل کے مطابق 1998کے کالا ہرن کیس میں فیصلہ آنے کے وقت اور اس کے بعد ارجن کپور لگاتار سلمان خان کی دونوں بہنوں الویر اور ارپیتا سے رابطے میں رہے ہیں اور سلما ن خان کی خیرو عافیت معلوم کرتے رہے ۔

Title: is arjun kapoor trying to make peace with salman khan after affair rumours with malaika arora | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply