فلمی سفر کا حصہ بننے کےلئے سبھی سنیما شوقینوں سے عرفان خان کا اظہار تشکر

نئی دہلی: ایکٹر عرفان خان کو فلم ’ ہندی میڈیم‘ کے لئے آئیفا کا سب سے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا، جس کی خوشخبری منگل کے روز ان کو دی گئی اس کے بعد عرفان خان نے کہا کہ ان کے فلمی سفر کا حصہ بننے کےلئے سبھی فلم شوقینوں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔

لندن میں نیورو انڈوکرائن ٹیومر کا علاج کرارہے اداکار عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا” آئیفااور ا ن کے فلمی سفر کا حصہ بننے والے ناظرین کا شکریہ“۔

انٹر نیشنل انڈین فلم اکیدمی ( آئیفا) ایوارڈ تقریب بینکاک میں 24جون 2018کو منعقد کی گئی تھی۔ حال ہی میں عرفان خان نے ایک جذباتی خط لکھ کر بتایا کہ اس بیماری نے کیسے ان کی زندگی بدل دی اور اس نے کیسے انہیں احساس کرایا کہ ’ زندگی میں صرف غیر یقینی ہی یقین ہے۔

فلمی دینا سے وابستہ ان کے ساتھی اور دوست انہیں دعائیہ پیغام بھیج رہے ہیں اور ان کے صحت مند ہونے کی دعا بھی کر رہے ہیں۔ عرفا ن خان کی جلد آنے والی فلم ” کارواں‘ 3اگست 2018کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irrfan khan tweets from london after iifa win thanks fans for being part of his journey in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply