کیجری وال اور راہل گاندھی نے فلم اداکار عرفان خان کو ملاقات کا وقت دے دیا

نئی دہلی:اپنی آنے والی فلم مداری میں ایک عام آدمی کے کردار ادا کرنے والے اداکار عرفان خان نے اس فلم کی تشہیر کے لئے منفرد طریقہ اپناتے ہوئے عام شہری کی حیثیت سے وزیر اعظم نریندر مودی، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی سے بات چیت کے لئے وقت مانگا ہے۔
عرفان حال میں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کا انٹرویو کر چکے ہیں اور اب وہ مسٹر مودی، مسٹر کیجریوال اور مسٹر گاندھی سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا ہے، ”میں ملک کا ایک عام شہری ہوں.
آپ سے مل کر چند سوالات پوچھنے تھے۔ کیا میں آپ سے مل سکتا ہوں“۔ان ٹویٹس کے بعد وزیر اعظم کے دفتر نے انہیں جواب دیا کہ وزیر اعظم پیر سے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں مصروف ہیں۔ براہ مہربانی انہیں خط ارسال کریں۔مسٹر کیجریوال نے عرفان سے ملاقات کی درخواست کرنے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جواب دیا کہ وہ کل صبح 11 بجے ان سے وزیر اعلی کے دفتر میں مل سکتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ان کی درخواست پر کہا ہے ”عرفان آپ سے ملاقات کرکے خوشی ہوگی۔ براہ مہربانی اپنا نمبر بھیجیں“۔نشی کانت کی ہدایت کاری والی فلم مداری کی 22 جولائی کو سینما میں نمائش ہوگی۔ یہ فلم ان سچے واقعات پر مبنی ہے، جو ممبئی کے مضافاتی علاقے اندھیری-کرلا روڈ پر میٹرو پل کی تعمیر کے دوران پیش آئے تھے۔(یو این آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irrfan khan tweets and gets appointment with arvind kejriwal rahul gandhi pm modi not free in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply