ضرورت پڑی تو ونود کھنہ کو اپنے اعضاءعطیہ کروں گا: عرفان خان

ممبئی:بالی ووڈ اداکار عرفان خان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر وہ ونود کھنہ کے لیے اعضاء عطیہ کریں گے۔ ونود کھنہ کو گزشتہ جمعہ کو جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ اب ان کی حالت میں بہتری ہے۔ ونود کھنہ کی تشویشناک حالت کے پیش نظر عرفان نے کہا کہ اگرضرورت پڑی تو میں اپنا اعضاء عطیہ کر دوں گا۔ عرفان اپنے پسندیدہ اداکار ونود کھنہ کی صحت سے کافی فکر مند ہیں اور جلد ہی ان کے صحت مند ہونے کی دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ”ونود کھنہ ہندی فلم انڈسٹری کے سب سے خوبصورت انسان ہیں، میں نے ان کی ساری فلمیں دیکھی ہیں، ان کی خرابی صحت کی خبر سن کر دھچکا لگا،کوئی بھی مدد ہو ضرور کروں گا، ضرورت پڑی تو اپنا اعضا عطیہ کر دوں گا“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irrfan khan if needed i will donate one of my organs to vinod khanna in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply