رونی اسکرووالا کے ساتھ کام کرنے سے پرجوش ہیں عرفان خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عرفان خان فلمساز رونی اسکرووالا کے ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ آر ایس وی پی بینر کی نئی فلم کے لئے عرفان خان رونی اسکرووالا کے ساتھ ہاتھ ملانے جا رہے ہیں۔ عرفان نے کہا کہ وہ اسکروووالا کے ساتھ کام کرنے سے پرجوش ہیں۔ عرفان خان نے کہا کہ یہ میرے نبھانے کے لئے مزیدار کردار ہے اور اس کا حصہ بننے کے لئے دلچسپ منصوبہ بھی ہے۔
آکرش کھورانا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم زندگی کے مختلف مرحلوں سے منسلک تین کرداروں کی کہانی ہے۔ عرفان فلم میں قدامت پسند لیکن اردو شاعری پسند کرنے والے شخص کے طور پر نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگست کے آخر میں شروع ہونے کی امید ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irrfan khan excited to collaborate with ronnie screwvala in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply