مجھے بریانی بہت پسند ہے: ماڈل اقرا خان

اظہر اقبال مغل کی ابھرتی ماڈل اقرا خان سے خصوصی گفتگو

اظہر اقبال: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
اقرا خان: میں نے اپنے کیئرئیر کا آغاز دو سال پہلے کیا
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج: مجھے اس فیلڈ میں آنے کا بہت شوق تھا اس لیئے اس فیلڈ میں آئی
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے،کوکنگ کر سکتی ہیں
ج: جی مجھے کھانے میں بریانی بہت ہی زیادہ پسند ہے
س: آپ کی تعلیم کتنی ہیںاور آپ کہاں پید ا ہوئی
ج: میری تعلیم میڑک ہے میں سرگودھا میں پیدا ہوئی
س:شادی ہو چکی ہے اگر نہیں ہوئی تو شادی کب کر رہی ہو او کس سے
ج: شادی کا فی الحال کوئی اردہ نہیں
س: اگر آپ ایکٹریس نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج: اگر میں ایکٹریس نہ ہوتی تو ائیر فورس جوائن کرتی
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: جی آجکل جو کام ہو رہا ہے بہت اچھا ہے لیکن اس میں تبدیلی بہت ضروری ہے
س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہیں؟
ج: جی ہاں کام سے مطمئن ہوں جب میرے سنیئر اسد فتح علی خاں صاحب میرے کام کی تعریف کرتے ہیں تو بہت حوصلہ ملتا ہے
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: جی مستقبل میں کام جاری رکھنے کا ہی اردہ ہے
س: آپ کا پسندیدہ گانا کونسا ہے
ج: : نصرت فتح علی خان صاحب کا دِل امید توڑا ہے کسی نے
س: کس بات پر آپ کی آنکھ نم ہو جاتی ہے
ج: جب کسی معذور یا بے بس انسان کو دیکھتی ہوں تو آنکھوں میں آنسو آ جاتے ہیں
س: کو ئی ایسی خواہش جوپوری نہ ہو سکی ہو
ج: کوئی خواہش ایسی نہیں جو پوری نہ ہوئی ہو
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: پاکستان میں ہی کام کرنا اچھا لگتا ہے
س: کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں
ج: ہمایوں سعید یا فہد سر کے ساتھ
س: بچپن کو ئی ایسی شرارت جو آپ کو آج بھی یاد ہو
ج: میں لوگوں کے گھر جا کر ان کا پینے کا پانی ضائع کر دیتی تھی جس پر میری بہت پٹائی ہوتی تھی
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں آپ
ج: بہت ساری شخصیات ہیں لیکن ایک سنگر کی حیثیت سے نصرت فتح علی خان
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گی
ج: جو وزیر اعظم ہیں ان کے گلے میں کونسا پھولوں کے ہار ڈالے جارہے ہیں اس لیئے شوق نہیں
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیں گے
ج: اگر ہم اپنے اعمال درست کر لیں تو حکمران خود ہی ٹھیک ہو جائیں گے ۔

رابطہ :iazhar977@gmail.com

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Interview with iqra khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.