کرکٹر محمد شامی کی بیوی حسین جہاں فتویٰ سے بالی ووڈ ڈیبو کریں گی

ممبئی: ہندوستانی کرکٹر محمد شامی کی بیوی حسین جہاں جلد ہی ہندی فلمی دنیا میں قدم رنجہ فرما رہی ہیں۔ سابق ماڈل اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کی چیئر لیڈر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے ہدایت کار امجد خان کی فتویٰ نام سے آنے والی فلم کے لیے معاہدہ کر لیا ہے اور اسی فلم سے وہ فلمی کیریر کا ڈیبو کریں گی۔

اس فلم میں، جس کی شوٹنگ اس سال اکتوبر میں شروع ہو جائے گی، حسین ایک صحافی کا کردار ادا کریں گی۔فلم کے لیے دستخط کردینےکے حوالے سے حسین نے کہا کہ انہیں اپنے اور اپنے بچے کے گذر اوقات کے لیے کچھ تو کرنا ہی تھا۔کیونکہ اسکے علاوہ ان کے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھاکہ وہ فلموں میں ہی کام کریں۔

نیز انہیں شامی سے قانونی لڑائی لرنے کے لیے پیسوں کی ضرورت تھی۔حسین نے مزید کہا کہ بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا کے مصداق ڈائریکٹر امجد خان نے ان سے رابطہ کیا تو وہ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہو گئیں۔

حسین نے مزید کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے ہو گئے ہیں اور سب کچھ حسب منصوبی چلتا رہا تو شوٹنگ اکتوبر میں شروع ہو جائے گی۔واضح ہو کہ حسین نے انے کرکٹ شوہر محمد شامی کے خلاف خانگی تشدد، ظلم، ریپ اور میچ فکسنگ کے الزامات لگائے ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian pacer shamis wife hasin jahan to make her bollywood debut in fatwa in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply