ہریانہ کے سلمان علی نے ’انڈین آئیڈل 10‘ کا اعزاز جیتا

نئی دہلی:ریاست ہریانہ کے نوح کے رہنے والے سلمان علی نے چار دیگر فائنلسٹ نیلانجنا رائے، نتین کمار، انکوش بھاردواج اور وبھور کمار کو پیچھے چھوڑ کر ا سینگینگ ریالٹی شو’ انڈین آئیڈل 10 ‘کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے ۔

وننگ ٹرافی کے ساتھ سلمان کو 25 لاکھ روپیے نقد انعام بھی دیا گیا ۔شو کی جج نیہا ککڑ اور ویشال ڈڈلانی نے فاتح کے طور پر ان کے نام کا اعلان کیا۔ وہیں دوسری جانب انکش بھاردواج اس گلوکاری ریالٹی شو کے دسویں سیزن کے رنر اپ رہے۔

غریبی میں پرورش پائے سلمان علی کو جب جیت کی ٹرافی دی گئی تو وہاں موجود سلمان کے والدین جذباتی ہو گئے۔

خیال رہے کہ شو میں حصہ لیتے ہی جس طرح سے سلما ن علی کی سروں پر پکڑ تھی دیکھ کر پہلے سے ہی یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ اس شو میں جیت کا خطاب اپنے نام کریں گے۔

سلما ن علی کے والد قاسم علی کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے بیٹے کے حوالے سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔مجھے اپنے بیٹے سلمان کی قابلیت پر فخر ہے ۔ ٓ

آپ کو بتا دیں کہ سونی ٹی وی پر آرہے ’انڈین آئیڈل 10‘ کے اتوار کے روز ہوئے فنالے میں شاہ رخ خان، کٹرینہ کیف اور انوشکا شرما اپنی فلم زیرو کا پرموشن کے لئے پہنچے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian idol 10 salman ali wins the show in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.