نئی دہلی: ہندوستان اور بنگلہ دیش نے یہ اعلان کیا کہ دونوں ملک بنگلہ دیش کے پہلے صدر جمہوریہ شیخ مجیب الرحمن پر ’ بنگ بندھو‘ نام سے ایک سوانح فلم بنائیں گے۔

خیال رہے کہ شیخ مجیب الرحمن کو بنگ بندھو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ا سلئے ان پر بننے والی سوانح فلم کانام بنگ بندھو رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17مارچ 2020سے لیکر 17مارچ 2021تک حکومت بنگلہ دیش شیخ مجیب کی 100ویں یوم پیدائش کا سال منا رہی ہے جسے ’ مجیب سال‘ کاعنوان دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 80کروڑ کی لاگت سے بننے والی یہ بائیوپک فلم کا ڈائریکشن ہندوستانی فلمساز شیام بینگل کریں گے۔

بنیاد طور سے بنگلہ زبان میں بننے والی ا س فلم کا کافی حصہ ہندوستان کے شہر کولکاتہ کے پرانے علاقے میں شوٹ کیا جائے گا۔

ایسا بتایا جا رہا کہ رواںسال مجیب کی 100 ویں یوم پیدائش سے وابستہ تقریب کے آغاز پر ہونے والے پروگرام پر پی ایم مودی اور ان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفدبھی آنے والی 17مارچ کو خاص طور سے بنگلہ دیش کا دورہ کر یں گے۔

مجیب کی بائیوپک فلم کے پوسٹ پروڈکشن سے لیکر تمام کام ہندوستان میں کئے جائیں گے ،یہ فلم ’مجیب سال‘ کے اختتام پر یعنی 17مارچ 2021میں ریلیز کی جائے گی۔

منگل کے روز ہوئے معاہدے کے مطابق ہندوستان کی میتری خدمات کے پروگرام بنگلہ دیش ریڈیو بے تار کے ذریعہ ڈھاکہ میں اور بنگلہ دیش ریڈیو بے تار کے پروگرام آل انڈیا ریڈیو کے ذریعہ کولکاتہ میں نشر ہونے شروع ہو گئے ہیں ۔

قابل غور ہے کہ آنے والے دنوں میں بنگلہ دیش ٹی وی اور ریڈیو بے تار ، پرسار بھارتی کے ساتھ ملک کر ریڈیو و ٹی وی کے علاقے میں پروگراموں کو تیارکرنا شروع کرے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *