ہندوستان اور برطانیہ۔۔۔۔۔ راج سے بریکسٹ تک

سبھاش چوپڑا
یو کے انڈیا سال ثقافت2017کے ایک جزو کے طور پر برطانیہ میں فیسٹیول آف انڈیا کے عنوان سے ایک سالہ تقریبات منائی جا رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہندوستان کی آزادی اور تقسیم کی 70ویں سالگرہ مناتے ہوئے رقص، موسیقی اوردیگر واقعات پیس کیے جائیں گے۔ لندن سے شائع ہونے والے انگریزی جریدے ایشئین افئیرز کےاپریل کے شمارے میں شائع جھلکیوں میں سے ایک میں ”وائسراے ہاؤس‘ نام کی وہ فلم بھی شامل ہے جس میں برطانیہ کی حکمرانی کے آخری ایام دکھائے گئے ہیں۔
گوریندر چڈھا کی یہ فلم خاص طور پر تقسیم ہند اور آخری وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور سر ونسٹن چرچل پر ، حالانکہ وہ 1947میں برطانیہ کے وزیر اعظم نہیں تھے،مرکوز ہے۔صحافی ریٹا پائن کے اس مضمون میں جو تاریخی حوالے ہیں وہ بریکسٹ دور میں ،جب برطانیہ یورپی یونین سے باہر نکل جائے گا اور ہندوستان کے ساھ تجارت بڑھانے میں دلچسپی دکھائے گا، نئے ہندستان کی اقتصادی طاقت کی جانب نشاندہی کرتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India and britannia from the raj to brexit in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply