انکم ٹیکس محکمہ نے شاہ رخ خان کا علی باغ فارم ہاؤس قرق کر لیا

ممبئی: محکمہ انکم ٹیکس نے معروف بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی علی باغ میں واقع دیجا وو فارمز پرائیویٹ لمیٹڈ کو قرق کرلیا ۔قرقی کا یہ نوٹس انسداد بے نامی املاک لین دین قانون کے تحت دسمبر میں ہی جاری کر دیا گیا تھا۔
ایک انکم ٹیکس افسر نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی اس املاک کا سرکل ریٹ 146.7ملین روپے ہے۔ تاہم مارکٹ نرخ اس کے پانچ گنا زیادہ ہوںگے۔اس قرقی کی تصدیق کرتے ہوئے ایک دیگر سینیئر آئی ٹی افسر نے کہا کہ قانون کی دفعہ 24کے تحت اگر تحقیقاتی افسر کو یقین ہو جائے کہ زیر تفتیش شخص بے نامی دار ہے تو اس کو یا اس کے اصل مالک کے نام قرقی کا نوٹس جاری کیا جائے گا۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Income tax department attaches shah rukh khans alibag farmhouse in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply