عشق میں ہر چیز اچھی لگتی ہے، سادہ پانی بھی پیار میں شربت لگتا ہے:رنویر کپور

نئی دہلی: ایکٹر رنویر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اپنے تعلقات کے حوالے سے ان دنوں خاص زیر بحث موضوع ہیں، ان دونوں کا پیار ان دنوں خوب پروان چڑھ رہا ہے۔ رنویر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں عالیہ سے رابطہ میں ہونے کی بات قبول کرتے ہوئے کہا تھا ، ابھی یہ بہت نیا معاملہ ہے، لیکن یہ بات نئی سے ہونے کے باوجود گہری ہوتی جا رہی ہے۔

رنویر نے کہا” پیار میں ہونا سب سے خوبصورت چیز ہے ، یہ سب سے خوشنما احساس ہے۔ عشق میں ہر چیز اچھی لگتی ہے،سادہ پانی بھی پیار میں شربت لگتا ہے“۔ رنویر کپور کی باتوں سے ایسا لگ رہا ہے کہ اس بار معاملہ صرف تعلقات تک محدود نہیں ہے بلکہ دونوں شادی کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔فی الحال رنویر اپنی آنے والی فلم ’ سنجو‘ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں۔

حال ہی میں میکرس کے ٹوئٹر ہینڈل سے رنویر نے مداحوں سے بات کی اور ایک پرستار نے جب یہ معلوم کیا کہ ان کا کب شادی کرنے کا ارادہ ہے تو رنویر نے کہا ” امید ہے بہت جلد“۔ رنویر کپور نے بتایا ” میں شادی میں یقین رکھتا ہوں، مجھے میرے بچے چاہئے، میری بیوی چاہئے، مجھے میرا خود کا پریوار چاہئے، امید ہے کہ مجھے یہ خوشی جلد ملے گی۔“

قابل غور ہے کہ حال ہی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی سبھی کو یہ کہہ کر حیران کر دیا تھا کہ وہ 30سال کی عمر سے پہلے شادی کر لینا چاہتی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In love with alia bhatt ranbir kapoor says even water tastes like sherbet to him in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply