عمران خان انوراگ کشیپ کی فلم میں کام کریں گے

ممبئی:بالی ووڈ اداکار عمران خان، انوراگ کشیپ کی فلم میں کام کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ عمران خان نے طویل عرصے کے بعد گزشتہ سال فلم ”کٹی بٹی“میں کام کیا تھا لیکن فلم ناکام ثابت ہوئی۔
انہوں نے ”کٹی بٹی“ کے بعد اپنی اگلی فلم سائن کر لی ہے۔ عمران نے راج سنگھ چودھری کی ہدایت میں بننے والی پہلی فلم کے لئے حامی بھر دی ہے۔ اسے انوراگ کشیپ پروڈیوس کریں گے۔
”کٹی بٹی“ کی ریلیز کو تقریبا ً ایک سال ہوچکا ہے ایسے میں عمران کے پرستاروں کے لئے یہ اچھی خبر ہو سکتی ہے۔کٹی بٹٹی کے بعد عمران، وکرمادتیہ موٹوانک کی فلم ”بھاویش جوشی“ کرنے والے تھے، لیکن بات نہیں بن سکی۔اب یہ فلم انل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور کے ساتھ بنائی جا رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran ready to act again in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply