دیو آنند نے عمران خان کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم منتخب عمران خان کو بالی ووڈ میں اس وقت اداکاری کرنے کا بھی موقع ملا تھا جب بالی و وڈ کے ممتاز و رومانوی اداکار دیوآنند نے ایک بار انہیں اپنی فلم ” اول نمبر‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن عمران خان اس پیشکش کو قبول نہ کرتے ہوئے سیاست میں جانے کا فیصلہ کیا۔

اداکار دیوآنند خود اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ کس طرح ایک دن وہ ممبئی کے علاقے جوہوواقع ہوٹل کے اپنے ایک کمرے میں ٹی وی پر کرکٹ میچ دیکھنے بیٹھے اور میچ اتنا دلچسپ تھا کہ آخر تک میچ سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ اسی دن ان کے ذہن میں ایک خیال کلب لایا اور انہوں نے 2کرکٹروں کے اردگرد ایک کہانی لکھ ڈالی۔

ان میں سے ایک ہونہار کھلاڑی سنی اور دوسرا کیپٹن رونی، جسے ٹیم کی ہار کے بعد ریٹائر کر دیا جاتا ہے ۔ سنی کے رول کے لئے انہو ں نے اس وقت ابھرتے فنکار عامر خان کا انتخاب کیا اور رونی کی تلاش کر ہی رہے تھے کہ ان کی نظر اس دن کے اخبار میں چھپی ایک خبر پر پڑی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان۔

دیوآنند نے فوراً فیصلہ کر لیا کہ رونی کا کا کردار عمران خان کو دیں گے۔دیوآنند نے اپنے ایک کرکٹر دوست سے عمران خان کا لندن کا فون نمبر لیا اور فون کیا ۔

آنسرنگ مشین پر میسیج چھوڑا۔ کوئی جواب نہیں آیا۔ دو تین دن بعد بنگلور گئے تو پھر اچانک عمران خان کی یاد آئی ،فون لگایا تو عمران نے خود ہی فون اٹھایا اور کہا، میں باہر تھا، آج ہی لندن لوٹا ہوں لیکن فلموں میں کام کرنے کا میرا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

دیوآنند نے کہا میں اگلی فلائٹ سے لندن پہنچا ، اور میرا جنون اور جوش دیکھ کر عمران خان حیران رہ گئے۔عمران نے کہا کہ ضیاءالحق مجھے اپنی کابینہ میں ثقافتی امورر کے وزیر بنانا چاہتے تھے۔

اس کے جواب میں دیوآنند نے کہا ’ تو وزیر بھی بن جاو¿ اور پاکستان کے امیتابھ بچن بھی۔ دیوا نند وہ اسکرپٹ وہیں چھوڑ آئے مگر عمران نے اگلے دن وہ اسکرپٹ انہیں ایک پیار بھری پرچی کے ساتھ لوٹا دی، جس میں لکھا تھا ، معاف کیجئے ، مجھے سیاست میں جانا ہے ، سنیما میں نہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan refused to do work in dev anands film in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply