بچوں کو کرتب کی نقل نہیں کرنی چاہیے: جان ابراہام

ممبئی: بالی ووڈ کے ماچو مین جان ابراہام کا کہنا ہے کہ بچوں کو ان کے ا سٹنٹ کی نقل نہیں کرنی چاہیے۔جان ابراہام کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایکشن ہیرو کی ہے اور انہیں مار دھاڑوالے مناظر میں دیکھا جاتا ہے۔
یہاں ایک اسکول میں این جی او کے لئے آئے تھے۔ تمل ناڈو سیلاب زدگان کے لئے گھروں کی تعمیر کرنے کی کوششوں کے لئے انہوں نے ادارے کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ بچے جان کے اسٹنٹ کی نقل کرتے ہیں۔ جان نے کہا کہجو کردار وہ پردے پر ادا کر تے ہیں انہیں اس کی نقل نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا جس طرح میں اسکول میں آیا اور بچوں سے ملا تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ بھی انہی کی طرح ہیں۔
بچوں نے ان سے عام شخص کی طرح بات کی اور وہ ان سے کافی گھل مل گئے تھے“۔ جان ابراہام نے کہا کہ وہ ابھی تک متوسط طبقہ کے ایک شخص ہیں۔ (یواین آئی)

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im still middle class john abraham in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply