تشار کپور نے کہا انہیں شادی کی کوئی جلدی نہیں

ممبئی:بالی وڈ کے مشہور اداکار تشار کپور ابھی شادی کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ تشار حال ہی میں سنگل پیرنٹس بنے ہیں اور جو مثال انہوں نے پیش کی ہے وہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
نہ صرف بالی وڈ بلکہ انڈسٹری سے باہر بھی ان کے اس اقدام کی تعریف کی گئی ہے حالانکہ وہ ابھی شادی کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا “میں شادی میں یقین رکھتا ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا کہ یہ بہت بڑی بات ہے۔اگر میرے نصیب میں شادی ہے تومیں ضرور کر وں گا. فی الحال مجھے سب سے پہلے باپ بننا تھا، کیونکہ وقت تیزی سے بھاگ رہا ہے اور میں 40 برس کا ہو چکا ہوں اس لئے میں اس میں زیادہ دیر نہیں کرنا چاہتا تھا۔
واضح رہے کہ تشار حال ہی میں سروگیسی اور آئی وی ایف ٹیکنالوجی کے ذریعے ایک بچے کے والد بنے تھے۔ تاہم تشار کے والد بننے کے پروسیس کے دوران اس بات کی جانکاری کسی کو نہیں ہوئی تھی۔ اس بات کا انکشاف بچے کی ولادت کے قریب ایک ہفتے بعد ہوا تھا۔ بچے کا نام لکشیہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کاا خواب پورا ہو چکا ہے، اب اس کے علاوہ انہیں کچھ نہیں سوچنا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im single not in a hurry to get married tushar kapoor in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply