میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ماں ، اتالیق،کوچ یا ڈائٹیشن نہیں ہوں:ثانیہ مرزا نے وینا ملک کو کھری کھوٹی سنائیں

نئی دہلی: مشہور و معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ان ٹرولز کو جوہندوستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے لئے ان کے کرکٹر شوہر شعیب ملک کی کارکردگی کو ذمہ دار ٹھہرا رہتے تھے،منہ توڑ جواب دے کر سانس بھی نہیں لے پائی تھیں کہ پاکستانی اداکارہ وینا ملک بھی جو پاکستانی ہونے کے لحاظ سے رشتہ میں ثانیہ کی نند جیسی ہیں، ان پر حملہ آور ہو گئیں۔

در اصل سوشل میڈیا پر پاکستان کا انڈیا سے ہار کے بعد ایک ویڈیو وائرل ہو رہا جس میں ثانیہ مرزا اپنے شوہر اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور اپنے بچے کے ساتھ ایک جنک فوڈ ریسٹو رینٹ میں جاتی دیکھائی دیں۔

اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اداکارہ وینا ملک نے ثانیہ پر تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کر لکھا’ ثانیہ ، میں تمہارے بچے کو لیکر فکر مند ہوں، تم لوگ اسے شیشا پلیس لے گئے ، کیا یہ ا سکی صحت کے لئے خطرناک نہیں ہے ؟ جہاں تک مجھے یاد ہے آرچیز صرف جنک فوڈ کے لئے ہی معروفہے اور وہاں جانا ایتھلیٹ یا پھر لڑکوں کے لئے سہی نہیں ہے ،یہ آپ کو اچھی طرح پتہ ہونا چاہئے کیونکہ آپ ایک ماں بھی ہیں اور ایک ایتھلیٹ بھی‘۔

بچے کی پرورش کے حوالے سے وینا ملک کے اس ٹوئٹ کے بعد ثانیہ کو کافی غصہ آ گیا اور وینا ملک پر پھوٹ پڑیں۔

بچے کی پرورش سے متعلق سوال نے ثانیہ کو بر افروختہ کر دیا اور انہوں نے وینا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے ٹوئٹ کرلکھا’ وینا ، میں اپنے بچے کو شیشا پلیس لیکر نہیں گئی تھی ، اس کے لئے نہ تو آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہے اورنہ باقی دنیا کو ، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ میں دیگر لوگوں کے مقابلے اپنے بیٹے کا خیال اچھی طرح رکھتی ہوں، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نہ تو ڈائٹیشن ہوں اور نہ ہی ان کی ماں یا پرنسپل یا پھر ٹیچر۔‘

بتا دیں کہ وائرل ویڈیو کے بارے میں ایسا خیال کیا جا رہا کہ منچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے ہند ۔ پاک مقاملے سے ایک دن پہلے شعب ملک ریسٹورینٹ میں پارٹی کر رہے تھے ، شعب ملک انڈیا کے خلاف میچ میں زیرو پر ہی آوٹ ہو گئے تھے ، ا سکے بعد کچھ لوگوں نے تو ان سے ریٹائرمنٹ لینے تک کی اپیل کر ڈالی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im not pakistan teams dietician nor mother sania mirza responds to scathing attack from veena malik in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.