میں فلموں میں بوسہ بازی یا عریانیت کے لئے نہیں بنا ہوں: سلمان خان

نئی دہلی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں بوسہ بازی یا ننگے بدن رہنے کے لئے نہیں بنے ہیں۔

حال ہی میں ڈی این اے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ” ابھی بھی جب اسکرین پر بوسہ بازی کا سین آتا ہے ، تو ہم سبھی کو عجیب سامحسوس ہوتا ہے۔ لیکن اب میں ہمیشہ اپنی توجہ صا ف ستھرے سین پرمرکوز رکھوں گا، میں چاہتا ہوں کہ ہمارے بنر میں ایسی فلمیں ہوں جسے سبھی ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں۔ میں اسی انداز کو قائم رکھنا چاہتا ہوں ، اگر کوئی فیچر فلم Aریٹیڈ ہوگی ، تو یہ ایکشن کی وجہ سے ہوگی۔میں فلموں میں بوسہ اور ننگے پن کے لئے بالکل بھی نہیں بنا ہوں“۔

سلمان خان نے خود کو اوسط درجے کا اداکار بتاتے ہوئے کہا ” شاہ رخ خان اور عامر خان بڑے اسٹارہیں، دونوں کی ایک دو خراب فلمیں ہو سکتی ہیں مگر ہمیشہ شاندار واپسی کرتے ہیں۔شاہ رخ اور عامر کو اپنا کرافٹ معلوم ہے ،میں نے لوگوں سے اپنے بارے میں سنا ہے کہ وہ میرے لئے ایسا نہیں سوچتے ،میرے ساتھ سین یہ ہے کہ میں اوسط درجے کی صلاحیت اور چہرے کے تاثرات کے باعث چل رہا ہوں۔ میری زندگی نشیب و فراز سے آراستہ ہے لیکن خدا کے فضل سے میرے مداحوں کی کثیر تعداد ہے ‘ ‘۔

سلمان خان نے مداحوں کے کثیر تعداد میں سپورٹ کرنے کے بارے میں کہا ’ ناظرین پیسہ دیکر میری فلمیں دیکھنے جاتے ہیں ، وہ ٹیلی ویژن پر بھی مجھے دیکھنا پسند کرتے ہیں ، اس کے علاوہ وہ مجھے شو میں بھی دیکھتے ہیں ،مجھے نہیں پتہ یہ کب تک چلے گا ، مگر جب تک چل رہا ہے میری پوری کوشش رہے گی کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں“۔

خیال رہے کہ اداکار سلمان خان کی فلم ’ بھارت‘ 5جون 2019کو عید کے موقع پر سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

]]>

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im not for kissing and nudity in films salman khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.