میں اکیلا ہوں اور خوش ہوں: آدتیہ رائے کپور

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور نے جن کے تعلقات کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے کافی بحث ہوتی رہی ہے، اپنے حالیہ انٹریو میں یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہے اور وہ اکیلے ہیں ساتھ ہی بہت خوش بھی ہیں۔

ایک تقریب کے دوران میزبان نے کپور سے پوچھا کہ جب انہوں نے انسٹا گرام پر خود کو سنگل بتایا تھا تو ان کے دوست ارجن کپور اور پرنیتی چوپڑا نے انہیں جھوٹ کیوں بتایا؟ جس کے جواب میں آدتیہ نے کہا ” یہ میرے سمجھ میں نہیں آتا ہے اور مجھے ارجن کپور اور پرنیتی سے اس بارے میں بات کرنی چاہئے، وہ بول رہے ہیں کہ میں جھوٹا ہوں،میں جھوٹ کیوںبولوں گا؟ میں سنگل اور خوش ہوں“۔

میزبان ہوسٹ نے مزید پوچھتے ہوئے کہا کہ تو آپ سنگل ہیں، مجھے لگا آپ دیوا دھون کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟ جس پر آدتیہ رائے کپور نے کہا ’ نہیں! میں نے ارجن کپور کو میسیج کیا ، ہم اکثر آپس میں میسیج کرتے رہتے ہیں ، اس لئے میں نے کہا کہ معاملہ کیا ہے ، وہ ابھی بھی مجھے جھوٹا بول رہے ہیں اور مجھے خود ہی نہیں معلوم ہے کہ میں کس کے ساتھ تعلقات میں ہوں۔

میزبان نے سوال کیا کہ ارجن کپور سنگل کیوں ہیں؟ تو آدتیہ نے کہا کہ اس بات کا ان کے پاس کوئی ٹھوس اور پختہ جواب نہیں ہے۔

میزبان نے ایک حیران کن سوال پوچھا کہ کیا ان کے ساتھ ون نائٹ اسٹینڈ بھی ہوا ہے ؟ جس کے جواب میں اداکار آدتیہ نے اسے دلچسپ سوال بتایا اور سر ہلا کر ’ ہاں‘ میں جواب دیا ۔ خیال رہے کہ آدتیہ رائے کپور فلم کلنگ 17اپریل کو ریلیز ہو رہی ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im happy and single aditya roy kapur in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.