میرے خیالات کو سمجھنے کے بجائے غم و غصہ ظاہر کیا جاتا ہے:سونو نگم

نئی دہلی: پاکستانی گلوکاروں اور می ٹو جیسی مہم پر اپنا رد عمل ظاہرکرنے کے حوالے سے سرخیوں میں رہے گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں بڑھتے تشدد اور غصے سے خوف زدہ ہیں۔

ہندوستانی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو دیے گئے انٹرویو میں ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد اور عدم رواداری کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس سے خوف ہے۔

سونو نگم نے گفتگو میں سونا مہاپترا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے بات کرنے کے انداز میں جارحیت ہے اور ایسی گفتگو سے ہی مسائل بڑھتے ہیں۔

گلوکار نے ہندوستان میں سڑکوں پر بڑھتے تشدد کی جانب بھی اشارہ کیا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ سچ بولتے ہیں تو انہیں یقین ہوتا ہے کہ اس کو سمجھا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوتا اور ان کے بیانات پر غم و غصے کا اظہار کیا جاتا ہے اور انہیں ڈر ہے کہ ان کے بیانات پر معاملات خراب نہ ہو جائیں۔

سونو نگم نے ایک بار پھر پاکستانی گلوکاروں اور پاکستان میں پیدا ہونے والے بیان پر وضاحت کی اور کہا کہ ان کے بیان کے مقصد کو غلط لیا گیا اور انہیں غلط سمجھا گیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im concerned about the countrys angersonu nigam in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment