وشال بھاردواج ایک بار پھرکرینہ کپور کے ساتھ کام کرنے کے متمنی

ممبئی: بالی وڈکے مشہور فلمساز وشال بھاردواج کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ کپور خان کے بہت بڑے پرستار ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ وشال بھاردواج نے کرینہ کپور کے ساتھ فلم ’اوم کارا‘ بنائی تھی اور ووہ ایک مرتبہ پھر کرینہ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ’ کہ کرینہ کے ساتھ ان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ میں ان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کی امید رکھتا ہوں۔“ حال ہی میں کرینہ کپور نے’رنگون‘کے ڈائریکٹر وشال بھاردواج کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سیف علی خان کی اس فلم کو اس سال کی سب سے بہترین فلموں کی فہرست میں شامل دیکھنا چاہتی ہیں۔
دوسری عالمی جنگ کے پس منظر پر بنی اس فلم میں کنگنا رنوت اور شاہد کپور بھی ہیں۔ کنگنا کی تعریف کرتے ہوئے بھاردواج نے کہا، ”کنگنا فلم انڈسٹری کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے فلموں میں شاندار کام کیا ہے۔ میں ناظرین کو یہ فلم دکھانے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں اور سات سالوں سے دیکھے جانے والے اس خواب کو حقیقت میں تبدیل ہوتا دیکھ مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور ایک فلمساز کے طور پر میں پوری طرح مطمئنہوں۔

Title: im a big fan of kareena want to work with her again vishal bhardwaj | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply