”مبارکاں “میں ٹھیٹھ پنجابی بول کر الیانا نے فلم سازوں کو ششدر کر دیا

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈیکروز نے اپنی آنے والی فلم مبارکاں میں پنجابی بول کر فلم سازوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے اس فلم کی ڈبنگ صرف ایک ہفتے میں مکمل کر دی۔ان کے لئے یہ کام آسان نہیں تھا۔ الیانا نے کم وقت میں ڈبنگ مکمل کرنے کے لئے کئی کئی گھنٹے تک کام کیا ہے۔ اس پر بھی مناسب طریقے سے پنجابی نہ بول پانے کے باعث انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اس فلم کی ڈبنگ کے لئے ایک دن میں 11-10گھنٹے تک کام کیا ہے۔ الیانا گوا کی رہنے والی ہیں اور فلم میں وہ ایک’پنجابی لڑکی‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس فلم میں انیل کپور اور ارجن کپور بھی اہم کردار میں ہیں۔ الیانا نے کہا،”شروع میں پنجابی بولنا بہت مشکل تھا۔ میں انیل کپور کے ساتھ ڈبنگ کرنے سے ڈررہی تھی کیونکہ وہ پہلے بھی فلموں میں پنجابی کردار ادا کر چکے ہیں۔ لیکن میں فلم کے مصنفین کے ساتھ بیٹھی اور ان کے ساتھ پنجابی کی پریکٹس کی تاکہ میں اصلی پنجابی لڑکی کی طرح بات کر سکوں۔“انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کسی طرح وہ پنجابی بولنے میں کامیاب ہو گئیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ileana dcruz cracks punjabi for mubarakan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply