آئیفا ایوارڈ تقریب میں ریکھا کی پرفارمنس سے سامعین ششدر رہ گئے

نئی دہلی:آئیفا ایوارڈ 2018میں بالی ووڈ کی اصلی امراؤجان یعنی اداکارہ ریکھا نے 20سال بعد اسٹیج پرفارمینس دی۔ اس پر فارمینس میں ریکھا کی خوبصورتی اور انکے دلکش انداز نے لوگوں کا دل جیت لیا۔

میڈیا خبروں کے مطابق ریکھا نے آئیفاایوارڈ میں ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کہ وہاں موجود سامعین بے اختیار کھڑے ہو کر تالیاں بجانے لگے۔ریکھا نے فلم’ مقدر کا سنکد ر‘کے نغمہ ’ سلام عشق میری جاں‘ پر جیسا رقص کیا تھا63سال کی عمر میں بھی بس کچھ ویسا ہی رقص کر کے ریکھا نے یا ثابت کر دیا ہے کہ عمر کے کسی بھی پڑاو¿ میں وہ کسی انارکلی سے کم نہیں ہیں۔

ریکھا نے اپنے 20منٹ کی پرفارمینس میں کئی نغموں پر رقص کیا جس میں ’ سلام عشق ‘ کے ساتھ ساتھ ریکھا نے نغمہ ’ دل چیز کیا ہے آپ میری جان لیجئے‘ اور مغل اعظم کے گانے ’ پیار کیا تو ڈرنا کیا ‘ پر اداکارہ ریکھا نے زبردست ڈانس کیا۔

آئیفا ایوارڈ میں ریکھا کا یہ ڈانس ایک یادگار پرفارمینس کہہ سکتے ہیںکیونکہ جس خوبصورتی کے ساتھ ریکھانے اسٹیج پر کارکردگی کا جومظاہرہ کیا ہے شائد ہی اتنے بہتر انداز میں کوئی اور اداکارہ ایسی پرفارمینس دے پاتی ۔

63سال کی عمر میں جہاں اکثر لوگ بستر پکڑ لیتے ہیں وہیں ریکھا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ چاہے وہ 14 سال کی ہو ں یا 63سال کی وہ ہر شکل میں بہترین اور فٹ ہیں ۔پروگرام کے اختتام پر بالی ووڈ کی کئی ہستیاں اسٹیج پر آئیں اور ریکھا کے ساتھ رقص کیااور سامعین نے کھڑے ہو کر استقبال کیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iifa awards 2018 veteran actress rekha performs on stage after 20 years in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply