اداکارہ ریکھا 20سال بعد آئیفا ایواڈر تقریب میں اپنا جلوہ دکھائیں گی

نئی دہلی: تھائی لینڈ کی دارالخلافہ بینکاک میں آج ( جمعرات) سے شروع ہونے والے انٹر نیشنل انڈین فلم اکیدمی ( آئیفا) تقریب میں سدا بہار اداکارہ ریکھا20سال بعد کسی اسٹیج پر اپنا جلوہ دکھاتی نظر آئیں گی۔ریکھا اپنے تمام سپر ہٹ نغموں پر اپنا جلوہ بکھیرنے کی پوری تیاری میں ہیں۔

ممبئی میں منعقد ایوارڈ پریس کانفرنس کے دوران اپنی پرفارمنس کے حوالے سے بے حد پرجوش نظر آنے والی ریکھا نے کہا کہ وہ اپنے کون کون سے گانوں پر رقص کریں گی تو انہوں نے کہا کہ تقریب انعامات والے روز ہی اس رازسے پردا اٹھے گا۔ 19ویںآئیفا ایوارڈ پروگرام کو شاندار تقریب کے لئے منتظمین نے 2000سیٹوں والے سیام نیرامیت تھیٹر کو چنا ہے۔

آئیفا کے ریڈ کارپیٹ پر رنویر کپور ، شاہد کپور کرتی سینن ، بابی دیول اور نصرت بھروچ جیسی فلمی شخصیت نظر آئیں گی لیکن اسٹیج پر ریکھا کی پرفارمینس خاص طور سے توجہ کا مرکز ہوگی اور آئیفا کی میزبانی ایکٹر رتیش دیش مکھ اور فلم ساز کرن جوہر کریں گے۔ اس ایوارڈ شو میں اداکار بابی دیول بھی کئی سالوں بعد اپنے پرفارمینس سے ناظرین کو تفریح کرتے دیکھائی دیں گے۔ یہان یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بار آئیفا تقریب 21جون سے 24جون تک چلے گی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iifa 2018 bollywood stars to dazzle in bangkok rekha to perform live after 2 decades in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply