میں حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا قائل ہوں :منو ج باجپئی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار منوج باجپئی کا سفر کامیابی اور ناکامیوں سے بھرا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی ضد ہی تھی کہ انہوںنے مشکل وقت میں بھی ہمت نہیں ہاری ،جبکہ ایسے وقت میں کئی لوگ پیچھے ہٹ جاتے ہیں ۔

طویل وقت تک معمولی کردار ادا کرنے کے بعد باجپئی کو سال 1998میں رام گوپال ورما کی فلم ، ستیہ‘ سے شناخت ملی تھی۔ ایکٹر باجپئی نے کہا ” نشیب و فراز والا سفر رہا ہے ، اس نے کئی موقع پر میرا امتحان لیا ہے ،میری جگہ کوئی اور فنکار ہوتا تو اس نے اس پیشہ کو چھوڑ کر کسی دوسرے پیشے کا انتخاب کر لیا ہوتا ،لیکن میں ضدی ہوں“۔

باجپئی کا کہنا ہے کہ ” میں حالات سے اتنی جلدی اور اتنی آسانی سے ہار نہیں مانتا ہوں ، مجھے پتہ ہوتا ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے ، چاہے میں کچھ حاصل کر پاو¿ں یا نہیں لیکن میں آخر تک کوشش کرنے میں یقین رکھتاہوں، جو چاہتا ہوں وہ کبھی نہ کبھی مل جاتا ہے ، تو کبھی کبھی نہیں بھی ملتا ہے ، لیکن آپ یہ رسک لیتے ہی ہیں“ ۔

باجپئی کی آنے والی فلم ’ گلی گلیاں‘ میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’ مجھے سب سے زیادہ متاثر اس کے متن نے کیا۔ فلم ’ گلی گلیاں‘ 7ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If there was someone else in my place then they would give upsays manoj bajpayee in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply