اسٹار وارس میں شہزادی کا کردار ادا کرنے والی ہالی وڈ اداکارہ کیری فشر چل بسیں

لاس اینجلس :یو این آئی) ہالی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ”سٹار وارس” میں شہزادی لیا کا کردارنبھانے والی اداکارہ کیری فشر کا انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 60 برس تھی۔ کیری فشر کے خاندان کے ترجمان سمون ہالس نے ان کی بیٹی بیلی لارڈ کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے کہا ”بہت ہی دکھ کے ساتھ بیلی لارڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی ماں کیری فشر کا منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بک کر 55منٹ پر انتقال ہو گیا۔پوری دنیا ان سے محبت کرتی تھی اور وہ ہمیشہ یاد رہیں گی“۔
ان کے انتقال سے ہالی وڈ میں غم کا ماحول ہے۔ ان کے دوست اور سٹار وارس میں ان کے معاون اداکار مارک ہامیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیری کے انتقال پر اظہارصدمہ کے لیےان کے پاس کوئی الفاظ نہیں ہے، بہت المناک“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iconic star wars actress carrie fisher dies at 60 in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply