فلموں کے انتخاب کے معاملہ میں مجھے رنبیر کپور سے حسد ہوتاہے : کارتک آرین کا انکشاف

نئی دہلی:بالی وڈ اداکار کارتک آرین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اداکار رنبیر کپور ایسے اداکار ہیں جن کے فلموں کے بہترین انتخاب کو دیکھ کر انہیں حسد ہوتا ہے۔

میڈیا خبروں کے مطابق یہ معلوم کیے جانے پرکہ فلم ’ سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ سے لیکر ’ لکا چھپی‘ تک کے سفر کو وہ کیسے دیکھتے ہیں کارتک نے کہا کہ ” یہ کافی مشکل رہا کیونکہ’ سونو کے ٹیٹو کی سوئٹی‘ کی کامیابی کے بعد کافی دباؤ آ گیا ، لوگ یہ دیکھنے کا انتظا کرنے لگے کہ میں اگلی فلم کون سی کرنے جا رہا ہوں، مجھے یقین ہے کہ کچھ لوگ مجھے ناکام ہوتے دیکھنے کا انتظار کر رہے تھے ، شکر ہے کہ ’ لکا چھپی‘ باکس آفس پر کامیاب رہی اور ناضرین کے امیدو ں پر کھری اتری۔

فلم لکا چھپی کی کامیابی میرے لئے بہت اہم تھی اور اب میں تھوڑی راحت محسوس کر رہا ہوں۔ فلم لکا چھپی کی کامیابی کے بارے میں جب کارتک سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا ”صاف ستھری اور مزاح سے بھرپور یہ فلم پورے کنبہ کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہے۔یہ ایک انوکھا اتفاق ہے کہ فلم میں ’ گڈو ایک ایسا معصوم ، پیارا اور دل والا کردار تھا جسے میں جانتا تھا کہ وہ ناظرین کے دل میں اپنے لئے جگہ بنا لے گا، میں کبھی بھی ایسا کچھ فحش یا عریاں مناظر جس سے ناظرین یا میرا پریوار شرمندگی محسوس کرے، پسند نہیں کرتا۔“ 90سال کی عمردراز خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کارتک کا کہنا ہے کہ ایسی خواتین میں مجھے ان کی مسکراہٹ اور بالوں کا اسٹائل بہت اچھا لگتا ہے۔

ناظرین کے پیار پر بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا ’ توجہ ملنا پسند ہے ، ناظرین کا پیار پانے کے لئے وہ ہمیشہ بے تاب رہتے ہیں اسے وہ اپنی خوش قسمی مانتے ہیں۔ کارتک پوچھا گیا کہ کس ڈائریکٹر اور کو اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا ان خواب ہے تو اس کے جواب میں کارتک آرین نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی ایسے ڈائریکٹر ہیں جن کے ساتھ میں کام کرنے کے لئے بے تاب ہوں۔ساتھ ہی انہوں نے کہا اگر کوئی دو اداکاروں والی فلم بنتی ہے میں کو اسٹار کے طور پر رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہوںگا۔ وہ بہترین اداکار ہیں ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I would love to have ranbir kapoor as my co star his choice of films make me envy him kartik aaryan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.