منیشا کوئرالہ بھی پردہ سمیں پر اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی خواہاں

نئی دہلی: اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ کسی بھی فلم میںملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنا پسند کریں گی۔

انہوں نے کہا ” ہندی سنیما میں آج کا دور ترقی پسند ہے ۔ آج ناظرین نئی اور منفرد اندازکی کہانیوں کے لئے تیار ہیں۔ اداکارہ منیشا نے اپنی فلم ’ سنجو‘ کے تشہیری گفتگو کے دوران کہا ” اب میں ایک بار پھر سے تیار ہوں، مجھے اچھی کہانیوں اور مضبوط کرداروں کی تلاش ہے۔ مجھے اگر اچھی کہانیاں علاقائی فلموں میں بھی ملیں گی تب بھی میں کام کرنا چاہوں گی۔

منیشا سے جب سوال کیا گیا کہ اگر اصل زندگی کی کہانی ، موضوع یا سوانح جس پر فلم بنے تو آپ کام کرنا چاہتی ہیں؟اس کے جواب میں منیشا نے کہا” ویسے تو کوئی بھی مضبوط کردار کرنے کے لئے پرجوش رہتی ہوں لیکن سوانح کی بات ہو اور مجھے موقع ملے تو میں ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بائیو پک ضرور کرنا چاہوں گی‘۔

ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والی منیشا کوئرالہ اندرا گاندھی کی شخصیت سے اچھی طرح واقف ہیں۔ ویسے اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھنے والی منیشا واحد اداکارہ نہیں ہے اس سے پہلے اداکارہ تاپسی پنو او رکٹرینہ کیف بھی پردے پر اندرا گاندھی کا کردار نبھانے کے لئے اپنی خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I want to do indira gandhis biopic says sanju actress manisha koirala in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply