شاہ رخ خان بیٹے ابراہم کو انٹرنیشنل ہاکی میں ہندوستان کی نمائندگی کرتے دیکھنے کے شدید خواہشمند

نئی دہلی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے جو،انڈین پریمئر لیگ( آئی پی ایل ) سیزن 11 میں اپنی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اپنے بچوںکے ساتھ کولکاتا میں تھے،ٹیم کی جیت کے بعداپنے اور اپنی ٹیم کے مداحوں سے اظہار تشکر کیا ۔
اس موقع پر اسٹیڈیم میں ان کے ہمراہ بیٹی سوہانہ اور اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم بھی تھے۔کنگ خان نے انٹریو کے دوران اپنی اس خواہش کا اظہا رکیا کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کو ہاکی کھلاڑی بننے اور انٹر نیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
یا د رہے کہ 2007میں آئی فلم چک دے انڈیا میں ہاکی کےلئے شاہ رخ کا پیار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ شاہ رخ نے اس فلم میں کبیر خان کا ،جنہیں ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ کپ جیت نے کےلئے متاثر کیا،کردار ادا کیا ہے ۔
کولکاتہ میں شاہ رخ خان نے بیٹے ابراہم کے بارے میں کہا کہ ”اس نے اب تک کرکٹ کھیلنا شروع نہیں کیا ہے ، ابھی وہ تھوڑا فٹبال کھیل رہا ہے، ” میں چاہتا ہوں کہ وہ ہندوستان کے لئے ہاکی کھیلے“ ۔

Title: i want abram to play hockey for india shah rukh khan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply