میں اپنے کام میں مصروف رہنا پسند کرتا ہوں: شاہ رخ خان

ممبئی : (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کام میں مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔ شاہ رخ ان دنوں امتیاز علی کی فلم ’دی رنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام میں مشغول رہنا پسند کرتے ہیں، کام کرنے سے انہیں خوشی ملتی ہے۔
شاہ رخ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا ہے ”کام سے ہمیشہ مجھے خوشی ملتی ہے، لیکن یہ (کوریوگرافر) ویبھوی (مرچنٹ) اور ان کی ٹیم کے ساتھ اور بھی خوبصورت ہو جاتا ہے۔ امتیاز اور ان کی ٹیم کے ساتھ کام اور بھی خوشگوار ہو جاتا ہے۔
واضح رہے کہ دی رنگ میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما مرکزی کردار میں ہیں۔ شاہ رخ اور انوشکا کی جوڑی’ رب نے بنا دی جوڑی اور جب تک ہے جان‘ کے بعد تیسری مرتبہ سلور اسکرین پر نظر آئے گی۔

Title: i like to engage in worksrk | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply