مجھے روایتی کردار نہیں مشکل اور پیچیدہ رول پسند ہیں: نواز الدین

نئی دہلی: ڈیجٹل پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پرشو ” سیکریڈ گیمس“ کو ریلیز کرنے کی تیار یوں میں لگے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پر دے پر انہیں پیچیدہ کردار اداکرنا پسند ہے نا کہ گھسا پیٹا رول۔

پروگرام میں اپنے کردار کے بارے میں نواز نے کہا ” مجھے بہت مزہ آیا ، مجھے چیلنجنگ اور پیچیدہ کردار نبھانا پسند ہے نہ کہ گھسا پیٹا۔ میں ایسے رول ادا کرنا چاہتا ہوں جو کچھ الگ اور مختلف ہو اور ایسے کریکٹر ہمارے حقیقی زندگی میں ہمارے آس پاس ہی رہتے ہیں“۔

وکرم چندرا کے ’ بیسٹ سیلنگ‘ ناول ’ سیکریڈ گیمس‘ پر مبنی شو کا پروڈکشن ’ فینٹم فلمس‘ نے کیا ہے۔ وکرم دتیہ موٹوانی اور انوراگ کشیپ کے شریک ہدایت میں بنے اس شو میں نوازالدین صدیقی نے مجرم کا کردار ادا کیا ہے۔

ڈجٹل فلیٹ فارم کی مقبولیت پر انہوں نے کہا” یہ اچھا ہے کہ نیٹ فلیکس پر سینسرشپ کا کوئی تنازعہ نہیں ہے اس لئے انوراگ کشیپ نے اس سریز کو پوری آزادی سے بنایا ہے“۔

شو ’ سیکریڈ گیمس‘ کی کہانی سرتاج سنگھ نام کے ایک تجربہ کار اور پاگل پولس آفیسر پر مبنی ہے ۔ اس شو میں سیف علی خان اہم کردار میں ہیں۔

نواز اس کے علاوہ ہدایت کار نندیتا داس کی فلم ’ منٹو‘ میں آنجہانی اردو رائٹر سعادت حسن منٹو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ حال ہی نواز الدین صدیقی کو آئیفا تقریب میں فلم ’ موم‘ کےلئے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I like the challenging rolls nawazuddin siddiqui in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply