سنی لیون کو میں نے ہی ہندوستان میں متعارف کرایا: پوجا بھٹ

نئی دہلی: ڈائریکٹر اوراداکارہ پوجا بھٹ کاکہنا ہے کہ جب اداکارہ سنی لیون کو امریکہ نے اپنانے سے انکار کر دیا تھا تب میںنے ہی اسے ہندوستان میں شناخت دلائی۔ اور آج وہ انڈسٹری کی مشہور اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔

پوجا بھٹ نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ انڈیا ٹوڈے کنکلیلومیں خواتین پر ہونے والے مظالم پر اظہار خیال کر رہی تھیں۔ پوجا بھٹ کی باتوں پر غور کریں تو امریکن فلم انڈسٹری نے سنی لیونی کو اپنانے سے انکار کر دیا تھا، تب انہوں نے سنی لیونی کو بالی وڈ میں لانے کا فیصلہ لیا پوجا آگے کہتی ہیں کہ امریکہ نے سنی کو مین اسٹریم سنیما میں نہیں قبول کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”آج میں دیکھتی ہوں کہ مائیں بیٹیوں کے ساتھ ان کے پاس آتی ہیں ، سنی مجھ سے کہتی ہیں کہ جو انڈیا میں ہو گیا ،وہ امریکہ میں کبھی ممکن نہیں تھا ۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 5میں سنی لیونی نے والڈ کارڈ انٹری کی تھی۔ تبھی شو کے دوران بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بطور مہمان حصہ لیا تھااور سنی لیون کو فلم جسم 2کے لئے انتخاب کیا تھا۔ اس فلم کو پوجا بھٹ نے ہدایت کی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I introduced sunny leone to indiapooja bhatt in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply