ہندوستان کب واپس لوٹوںگا پتہ نہیں: عرفان خان

نئی دہلی: کینسر کے مرض میں مبتلا بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں سے میں سے ایک عرفان خان نے جو آج کل لند ن کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ ہندوستان کب واپس جائیں گے۔

خیال رہے کہ عرفا ن کم و بیش روز ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ اپنی بیماری کے حوالے سے معلومات بہم پہنچاتے رہتے ہیں ۔عرفان نے ایک انٹریو میں بتایا کہ وہ اپنی اس مرض سے بہت ڈر گئے ہیں اور مایوس ہو گئے ہیں۔

حال ہی میں اداکار عرفان خان نے ایک بے حد جذباتی نوٹ لکھا تھا جس سے ان کے پرستار یہ خبرسن کر غم زدہ ہوگئے۔ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق عرفان’ اب بتدریج رو بصحت ہو رہے ہیں تاہم یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ وہ کب تک ہندوستان واپس لوٹیں گے ۔

قابل غور ہے کہ کچھ دن پہلے ہی عرفان خان نے اپنی آئندہ ہالی ووڈ فلم ” پزل‘کا ٹیلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، اس کے علاوہ عرفان خان نے آنے والی ہندی فلم ” کرواں کا ٹیلر‘ ریلیز کیا گیا تھا جسے لوگوں نے کافی سراہا ہے اور ا سکی خوب تعریف ہو ئی ہے۔

حال ہی میںہوئے آئیفا تقریب میں بھی فلم ’ ہندی میڈیم‘ کے لئے عرفان خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I have no idea when im going to be back says irrfan khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply