جیکی شروف بیٹے ٹائیگر کے ایکشن سین دیکھ کر ڈر جاتے ہیں

ممبئی: دیگر بالی ووڈ والد کی طرح معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شروف بھی اپنے بیٹے ٹائیگر شروف کے لیے فکرمند رہتے ہیں ۔در اصل ٹائیگر زیادہ تر ایکشن سے بھرپور فلمیں کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ٹائیگر نے ہیرو پنتی، باغی، منا مائیکل اور باغی 2جیسی فلمیں کی ہیں۔ اس سے ان کے والد جیکی شروف تھوڑے فکر مند رہتے ہیں ۔انہیں یہ فکر ستاتی رہتی ہے کہ ایکشن سین کرتے ہوئے کہیں ٹائیگر کو چوٹ نہ لگ جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے بھی زیادہ فکرمند رہتے ہیں کیونکہ ٹائیگر اپنے جسم کو خطرے میں ڈال کر سارے ایکشن خود ہی کرتا ہے۔لیکن میں اسے نہیں روکتا۔میں ایسا کر کے اس کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتا۔وہ اپنے بچپن سے ہی مارشل آرٹ کرتا تھا۔ اس لیے اس کو اپنے اوپر پورا اعتماد اور جسمانی حرکات و سکنات پر مکمل کنٹرول ہے۔علاوہ ازیں وہ ایکشن کوریو گرافرا کی ایک ماہر اور پیشہ ور ٹیم کی زیر نگرانی ایکشن کرتا ہے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I get worried because tiger does all the action by himself jackie shroff in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply