ساتھی فنکاروں سے خود کو غیر محفوظ اور حسد محسوس کرتاہوں : نواز الدین صدیقی

نئی دہلی:اپنی تین فلموں کے ساتھ فلمی پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیار اداکارہ نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ کسی بھی فنکار کا معصومیت کے ساتھ یہ کہنا کہ ساتھی فنکاروںکے ساتھ کام کرتے وقت عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوتا سہی نہیں ہے۔

نوازالدین صدیقی کے مطابق وہ جب بھی کسی فنکار کے ساتھ کام کرتے ہیں تو کئی طرح کے جذبات ذہن میں آتے ہیں ۔پیار و محبت، نفرت اورحسد کے جذبات کے ساتھ ساتھ خو د کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

ان دنوں اپنی آنے والی فلم ” جینس‘ کی تشہیر میں مصروف نواز الدین کا کہنا ہے کہ ’ کام کرتے وقت سینئر اور جونئر کچھ نہیں ہوتا، اس وقت تو ماحول ایسا ہے کہ آپ نے تھوڑی سی کوئی لاپروا ئی کی اور کوئی جونئر آپ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

نواز مزید کہتے ہیں کہ ” آج کی نسل کے سامنے ٹکنا بہت مشکل ہے ،جو نئے چہرے فلم انڈسٹری میں آرہے ہیں وہ بہت باصلاحیت ہیں ، مجھے یہ کہنے میں کوئی جھجک نہیں کہ میں کام کے معاملے میں اپنے سبھی سنیئر اور جوئنر ساتھیوں سے بے حد غیر محفوظ محسوس کرتا ہوں“۔

عدم تحفظ کے احساس کو اپنے الفاظ میں سمجھاتے ہوئے نواز کہتے ہیں ” یہ جو عدم تحفظ کا احساس ہے وہ در اصل جذبات کا ایک حصہ ہیں جو فطری ہیں، اس لئے مجھ میں بھی غیر محفوظیت، پیار، نفرت اور جلن کے جذبات ہیں۔

جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں عدم تحفظ کا احساس نہیں ہوتا ہے ہیں تو میں اسے غلط مانتا ہوں، میں سیٹ پر نئے فنکاروں سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، میں بہت ہوشیار ہوں۔

فلم جینس 24اگست2018 کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I feel insecure and jealous with my costarsnawazuddin siddiqui in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply