میں دوسروں کو فالو کروں گا تو میرا شاہ رخ خان ہونے کا کیا فائدہ:کنگ خان

ممبئی: (یو این آئی) بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو فالو نہیں کرتے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں فالو کریں۔ شاہ رخ نے کہا ”میں اپنا راستہ خود بنانے پر یقین رکھتا ہوں اور اسی لئے میں خطرہ مول لینے سے بھی نہیں ڈرتا۔
میں نے سب سے مہنگی فلم بنائی ہے جبکہ مجھے پتہ تھا کہ وہ فلاپ ہوجائے گی۔ (شاید شاہ رخ را۔ ون کی بات کررہے ہیں) لیکن میں سوچتا ہوں کہ اگر میں دوسروں کو فالو کروں گا تو میرا شاہ رخ خان ہونے کا کیا فائدہ“۔
انہوں نے کہا ” میں اپنے کیریئر کے آغاز میں اس لئے رسک لیتا تھا کیونکہ میرے پاس کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں تھا اور اب میں سوچتا ہوں کہ میرے پاس اتنا زیادہ ہے کہ اگر میں چاہوں تو بھی یہ مجھ سے دور نہیں ہوسکتا۔ اس لئے میں جو کرتا ہوں دل سے کرتا ہوں“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I am shah rukh khan so why should i want to be someone else srk in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply