بالی ووڈ میں اپنی پہچان میں نے خود بنائی ہے:انوشکا شرما

ممبئی: اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انہوں نے اپنی شناخت خود بنائی ہے۔ انوشکا شرما نے سال 2008 میں آئی فلم” رب نے بنا دی جوڑی“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔
اس سے پہلے انہوں نے ماڈلنگ میں قسمت آزمائی کی تھی۔ انوشکا کا خیال ہے کہ بالی ووڈ میں انہوں نے اپنی پہچان خود بنائی ہے اور اس پر انہیں فخر ہے۔ انہوں نے کہا،”ایک فنکار کے طور پر میرا خیال ہے کہ مجھے یہ زندگی ملی ہے اور اسے بہتر سے بہتر بنانا ہے۔
اس کامیابی کے لئے میں شکر گزار ہوں۔ میں نے اپنی پہچان خود بنائی ہے اور اس پر مجھے فخر ہے۔ “ بالی وڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے بارے میں پوچھے جانے پر انوشکا نے کہا،” مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں کچھ چیزیں بدل رہی ہیں۔
دس سال پہلے آپ کو فلموں کے سیٹ پر اتنی لڑکیاں دیکھنے کو نہیں ملتی تھیں، جتنی اب ہیں۔ اب آپ کسی بھی محکمہ میں دیکھ لیجئے، خواتین اچھا کام کر رہی ہیں“۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I am selfmadesays anushka sharma in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply