میں وہ کام کرنا چاہتا ہوں جو میرے پرستاروں کو پسند آئے : دلجیت دوسانجھ

نئی دہلی :پنجابی فلموں کے سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں ریلیز فلم ”اڑتاپنجاب“ سے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھتے وقت ان کا کوئی ایجنڈہ نہیں تھا اور نہ ہی میں بالی وڈ کو ذہن میں کچھ کرتا ہوں۔
مجھے بالی وڈ فلموں کے کئی آفر ملے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایک فنکار ہونے کو ناطے میرے لئے کچھ خاص نہیں تھا اور نہ ہی میرے پرستار اسے پسند کرتے۔ میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتا اور جو بھی کام کروں گا وہ یقینی طور پر کروں گا تاکہ میرے مداحوں کو شرمندگی نہ ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم ”اڑتا پنجاب“ کی ریلیز کے بعد ان کے شائقین کی تعداد بڑھی ہے لیکن وہ اپنے ساتھ سیلیبریٹی والا تمغہ نہیں لگنے دینا چاہتے اور نہ ہی میں سیلیبریٹی کی طرح محسوس کرتا ہوں۔ میں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے سوچتا ہوں کہ وہ میرے پرستاروں کو پسند آنا چاہئے میں اپنے مداحوں کے تیئں اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I am not hungry to sign films in a huury diljit dosanj in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply