شاہ رخ خان کو پرستاروں کے جھرمٹ میں رہنا بہت پسند ہے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان اسٹارڈم سے بہت زیادہ تعلق رکھتے ہیں۔ شاہ رخ نے بتایا کہ وہ اپنے اسٹارڈم سے بہت پیار کرتے ہیں۔ وہ سڑک پر کھڑے ہو کر کسی عام انسان کی طرح پاؤ بھاجی کھانا کبھی نہیں چھوڑنا چاہتے انہوں نے بتایا کہ اسٹارڈم سے مجھے بے حد لگاؤ ہے، میں چاہتا ہوں کہ انکے شیدائی ہمیشہ ان کے گھر کے باہر آتے رہیں۔
وہ نہیں چاہتے کہ ان کاا سٹار ڈم کبھی ختم ہو۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ اس دنیا کو الوداع کہنے کا بہترین طریقہ ہو گا- رول، کیمرہ ،ایکشن … اوہ شٹ! شاہ رخ خان نہیں رہے! میں آخری وقت تک کام کرتے رہنا چاہتا ہوں۔ میں جب کام نہیں کرتا تو تھک جاتا ہوں۔ شاہ رخ فلم ”ڈیر زندگی“ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ سلور اسکرین پرنظر آئیں گے یہ فلم 25 نومبر کو جلوہ گر ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I am a prisoner of my own stardom shah rukh khan in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply