رجنی کانت کے ساتھ کام کرنا کسی خواب کے حقیقت میں بدل جانے سے کم نہیں ہے:ہما قریشی

ممبئی: اداکارہ ہما قریشی جنوب ہندوستانی فلموں کے مشہور اداکار اور فلم ساز رجنی کانت کے ساتھ کام کرکے خود کو خوش قسمت قرار دے رہی ہیں۔ اس وقت ہما قریشی تمل فلم ‘کالا’ میں رجنی کانت کے ساتھ کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا، ”میں خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں اور رجنی کانت کے ساتھ کام کرکے خوش ہوں۔
فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی اور یہ ہمارا آخری شیڈیول ہے، لہذا ہم سب اپنے بہترین کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کالا ایک خوبصورت ا سکرپٹ ہے۔ جب میں نے یہ پڑھی تو، میں فوری طور پر فلم کا حصہ بننے کے لئے تیار ہوگئی اور رجنی کانت سر کے ساتھ کام کرنا خواب پورا ہونے جیسا تھا۔“ رجنی کانت کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم اگلے سال 14 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huma qureshi says to work with rajnikanth is a dream come true in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply