ہالی ووڈ سوپر ہٹ فلم ’ریمبو ‘کے ریمیک کے لیے رتیک درست انتخاب تھے : سدھارتھ

نئی دہلی:ہدایت کار سدھارتھ آنند کا کہنا ہے کہ رتیک روشن ہالی ووڈ سپر ہٹ فلم ’ریمبو‘کے ہندوستانی ریمیک کے لیے صحیح پسند تھے، لیکن وہ فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ سدھارتھ کی ہدایت میں بنی’بینگ بینگ‘فلم ’نائٹ اور ڈے‘ کا باضابطہ ریمیک تھی۔سدھارتھ نے ”بینگ بینگ“ کی ہدایت کی تھی۔دونوں کے درمیان اچھی دوستی ہے۔ سدھارتھ نے ’ریمبو‘ کے ریمیک کے لئے ٹائیگر شراف کو منتخب کیا ہے اور ان کا خیال ہے کہ ٹائیگر اس کے لئے مناسب انتخاب ہیں۔ سدھارتھ نے کہاکہ رتیک اور میرے درمیان بھروسے اور عزت کا رشتہ ہے۔
ہم ساتھ کام کرنے کے سلسلے میں طویل عرصے سے بات چیت کر رہے ہیں۔ رتیک ریمبو جیسے کردار کے لئے مناسب انتخاب تھے، لیکن وہ’نائٹ اور ڈے‘کے بعد دوسرے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے، تو ہم کسی دوسری فلم پر کام کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔“سب کو امید تھی کہ سدھارتھ، بینگ بینگ کے بعد رتیک کے ساتھ بھی دوسری فلم میں کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم جلد ہی ساتھ کام کریں گے۔ لیکن وہ فلم ‘ریمبو’ نہیں ہے۔ میں جو بھی کرتا ہوں، اس کے بارے میں رتیک کے ساتھ بات کرتا ہوں اور انہیں سب سے پہلے اس کے بارے میں بتاتا ہوں۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hrithik would have been great to play rambo siddharth anand in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply