بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن اور دونوں بیٹے استنبول خود کش دھماکوں میں بال بال بچے

استنبول: معروف بالی ووڈ اسٹار ریتیک روشن اور ان کے دو بچے ترکی کے دارالخلافہ استنبول کے اتاترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے خود کش دھماکوں میں بال بال بچ گئے۔
وہ دہشت گردانہ حملہ ہونے سے محض دو گھنٹے پہلے تک استنبول ہوائی اڈے پر کنکٹنگ فلائٹ کا ٹکٹ لینے کے لیے موجود تھے۔ اپنے دونوں بیٹوں ہری دھان اور ہری ہان کے ہمراہ تعطیلات گذارنے ترکی جانے والے ریتیک روشن نے ٹوئیٹ کرکے تصدیق کی کہ وہ اور ان کے بچے بخیر و عافیت ہیں۔
ریتیک نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ بزنس کلاس ٹکٹ کی عدم دستیابی کے باعث کنکٹنگ فلائٹ نہ لے پانے کی وجہ سے استنبول ہوائی اڈے پر پھنس گئے تھے لیکن انہوں نے وہاںسے جلد روانہ ہونے کے لیے اکنامی کلاس کا ٹکٹ لینے میں کوئی عار محسوس نہیںکیا اور خود کش حملوں سے عین دو گھنٹے پہلے ہی استنبول ہوائی اڈے سے پرواز کر گئے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ وہ استنبول کے حادثہ کے متاثرین کے حق میں خدا کے حضور دست بدعا ہیں۔روشن گذشتہ ہفتہ اسپین میں آئیفا میں شرکت کرنے اپنے دونوں بیٹوں کو ساتھ لے گئے تھے۔ اس کے بعد یہ تینوں باپ بیٹے جنوبی افریقہ گئے اور ترکی ہوتے ہوئے وطن واپس آرہے تھے۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hrithik roshan was at the istanbul airport a couple of hours before suicide attack in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News

Leave a Reply