دلکش نظر آنے سے زیادہ ضروری صحت مند رہنا ہے:رتک روشن

نئی دہلی: سب سے زیادہ جنسی کشش کے حامل ایشائی شخصیت کا اعزاز پانے والے بالی وڈ اداکار رتک روشن نے اپنے صحتمند و تندرست رہنے کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ’ میرے لئے تندرستی کا مطلب اچھا نظر آنے سے کہیں زیادہ صحت مند، چست و پھرتیلا رہنا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مجھے اپنے 6پیکس ایب یا گٹھے ہوئے بازوؤں سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، میری فٹنس معمول کی ورزش پر مشتمل ہے تاکہ مختلف قسم کے کرداروں کے لئے تیاری کرنے کے لئے میری صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔

اپنی فلم ’ سپر 30‘ میں ریاضی کے استاد آنند کمار کے کردار میں ڈھلنے کے لئے رتک روشن کو وزن بڑھاناتھا اور اس فلم کی شوٹنگ کے بعد انہیں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ وار‘ کے لئے تیاری کرنی پڑی جس میں وہ کبیر نام کے شخص کا کردار نبھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وار میں ان کے ساتھی اداکار ٹائیگر شراف ہی تھے جنہوںنے اس تبدیلیمیںانکی مدد کی ۔ بالی وڈ اداکار رتک نے مزید بتایا کہ ’ ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کر بہت اچھا لگا ، ان کی سب سے اچھی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ بہت محنتی ہیں، سپر 30کے دوران اپنا ڈائٹ اور ورک آؤٹ میںسست پڑنے کے بعد وہ ٹائیگر ہی تھے جنہوںنے وار کے لئے مجھے واپس سے تیار کیا ۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hrithik roshan shares his fitness regime in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.