میری فیملی میں مذہب جیسی کوئی چیز نہیں ہے : بہن سنینا کے معاملے میں رتک روشن کا بیان

نئی دہلی : بالی ووڈ اداکار رتک روشن نے ،جو ان دنوں اپنی فلم ’ سپر30‘ کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں ، پہلی بار اپنی بہن سنینا روشن کے معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ’ یہ ہمارے پریوار کے لئے ایک ذاتی اور حساس معاملہ ہے ، دیدی ( سنینا روشن) کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے کچھ بولنا میرے لئے ٹھیک نہیں ہوگا، یہ ایک ایسی بدقسمتی کی صورت حال ہے جس سے شائد کئی خاندان گزرتے ہوں گے اور ایسے ہی بے بس محسوس کرتے ہوں گے جیسے ہم کر رہے ہیں ‘۔

انٹرویو میں بات چیت کے دوران رتک روشن نے مزید کہا ’ میرے پریوار میں مذہب جیسی کوئی چیز نہیں ہے ،میری پوری زندگی میں کبھی بھی اس چیز پر بحث نہیں کئی گئی ہے اور نہ ہی کبھی اسے کوئی اہمیت دی گئی ہے ، میں ایسا یقین رکھنا چاہتا ہوں کہ ملک میں بھی اب ایسا ہی ہوگا‘ ۔

واضح ہو کہ سنینا روشن نے گزشتہ دنوں میڈیا کو دیئے انٹریو میں کہا تھا کہ پریوار نے میری زندگی کو جہنم بنا دیا ہے میرا ایک مسلم بوائے فرینڈ ہے جس سے میں شادی کرنا چاہتی ہوں ، میں نے جب یہ اپنے والد کو بتایا تو انہوںنے مجھے تھپڑ مارا تھا، کیونکہ وہ مسلم تھا اور اس کے ساتھ شادی کرنے کے خلاف تھے۔

سنینا کے ان الزامات نے بالی وڈ میں کھلبلی مچا دی تھی۔ سنینا روشن مزید کہا تھا کہ وہ اب تک جہنم میں رہ رہی ہیں اور اس کے فیملی نے اس کی زندگی ناقابلبرداشت کردی تھی ، انہوںنے اداکارہ کنگنا روناوت اور بہن رنگولی رناوت سے مدد کی صدا بلند کی تھی۔

Read all Latest entertainment news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from entertainment and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hrithik roshan on sunainas relationship with muslim guy religion is not even a thing in my family in Urdu | In Category: انٹرٹینمنٹ Entertainment Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.