ریتک روشن کی فلم قابل بھی 100کروڑ روپے والے کلب میں داخل

ممبئی : مشہور اداکار ریتک روشن اور یامی گپتا کی فلم قابل بھی 100کروڑ روپے کی آمدنی والے کلب میں شامل ہو گئی۔ راکیش روشن اور سنجے گپتاکی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم شاہ رخ خان کی رئیس کے ساتھ ہی ریلیز ہوئی ہے۔فلم میں ریتک روشن اور یامی گوتم نے نابینا لوگوں کا کردار اداکیا ہے۔
فلم شائقین کے ساتھ ہی ناقدین کو بھی قابل پسند آئی ہے۔اس فلم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندوستانی بازار میں مجموعی طور پر 106کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ قابل اس سال کی دوسری فلم ہے جس نے 100کروڑ سے زیادہ کی کمائی کا کاروبار کیا ہے۔اس سے پہلے شاہ رخ خان کی فلم رئیس 100کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرچکی ہے۔

Title: hrithik roshan film crosses rs 100 crore mark | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply