معذوروں کی عوامی مقامات تک رسائی کے لیے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر کیا جائے: ریتک روشن

نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار رتیک روشن نے ملک بھر کے ملٹی پلیکس مالکان سے معذورں کو بنیادی سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کام کے لیے خود بھی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔ ریتک نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملٹی پلیکس اپنے بنیادی ڈھانچہ کو بہتر کریں تاکہ معذوروں کو ملٹی پلیکس پہنچنے میں پریشانی نہ ہو۔انہوں نے کہا، ”معذوروں کو ملٹی پلیکس میں سہولیات مہیا کرنے کی کوشش میں وہ خود بھی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔“
انہوں نے کہا،”فلم برادری کا حصہ ہونے کے ناطے، میں ملٹی پلیکس چین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معذوروں کو ذہن میں رکھیں اور ان کے تئیں مناسب بنیادی سہولت پر کام کریں۔ بنیادی ڈھانچہ ایسا ہو کہ جس سے معذورافراد فلم کے بڑے اسکرین کے تجربے سے محروم نہ رہیں اور فلم دیکھنے جیسی معمولی سی چیز کے لئے انہیں دو بار سوچنا نہ پڑے۔ اگر میں اس پہل میں کچھ کام آ سکوں تو مجھے اس کام کے لئے مدد کرکے اچھا لگے گا۔“ اپنی پچھلی فلم ‘قابل’ میں ایک معذور شخص کا کردار ادا کرنے والے ریتک نے کہا کہ ہمارے ملک میں معذوروں کی بڑی تعداد کے باوجود بھی عوامی مقامات پر ان کے لیے سہولیات موجود نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا، ”فلم کے کرداروں کے ذریعے میں نے معذور لوگوں کی زندگی اور ان کے سامنے آنے والی چیلنجوں پر شدید سمجھ حاصل کی ہے۔ ایک بات جو میرے دماغ میں بار بار آتی ہے کہ، ان لوگوں کے لئے ہمارے عوامی مقامات کو آسانی سے قابل رسائی ہونا لازمی ہے۔ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک اس پر غور نہیں کیا گیا،جبکہ ہندوستان میں معذور افراد کی تعداد20 ملین سے بھی زیادہ ہے۔“

Title: hrithik roshan appeals to multiplex chains to implement structures for the differently abled | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )

Leave a Reply